• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر کو ایک بار پھر ہزیمت کا سامنا،تھپڑ کھانے کے بعد کیسا محسوس کر رہے ہیں، بچی کا سوال

پیرس (جنگ نیوز )فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو اسکول کے دورے کے موقع پر ایک بار پھراس وقت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک بچی نے پوچھا کہ تھپڑ کھانے کے بعدکیسا محسوس کر رہے ہیں اور آپ کی طبیعت کیسی ہے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق صدر ایمانوئیل میکرون وبا کے بعد معمولات زندگی کی بحالی پر اسکولوں اور ریسٹورینٹس کا دورہ کر رہے ہیں ایسے ہی ایک دورے کے دوران دس روز قبل ایک نوجوان نے مصافحہ کرنے کے بعد صدر کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا تھا۔فرانسیسی اخبار “لی فیگارو” کے مطابق گزشتہ روز بھی جب صدر میکرون بوائس ڈی پکارڈی قصبے کے ایک اسکول کا دورہ کر رہے تھے تو براہ راست نشریات کے دوران طالب علم نے سوال پوچھا کہ ’’ جناب صدر آپ تھپڑ کھانے کے بعد کیسا محسوس کر رہے ہیں اور آپ کی طبیعت کیسی ہے۔

اہم خبریں سے مزید