• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی عوام کیلئے ڈیڑھ کروڑ کا امدادی چیک امیر جماعت اسلامی کو پیش

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا اور صدر الخد مت فاونڈیشن اسلام آباد حامد محمود اطہر نے اہالیان اسلام آباد کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے اکٹھے کیے جا نے والی ڈیڑھ کروڑ روپے کی امدادی رقم کا چیک امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو پیش کیا ،اس موقع پر زبیر صفدر اورشاہد شمسی بھی مو جو د تھے ۔ سراج الحق نےکہا کہ اسرائیلی دہشت گردی اور بمباری سے غزہ و فلسطین کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے اب فلسطین کی تعمیرنو کا مسئلہ درپیش ہے۔ انہوں نے کہا الخدمت فاونڈیشن کے رضاکار فلسطین پہنچ چکے ہیں زخمیوں کا علاج اور ہسپتالوں کی تعمیر جاری ہے ، سراج الحق نے کہا غزہ کے معصوم بچے ہاتھوں پتھر لیے جارح اسرائیلیوں کا مقابلہ کررہے ہیں ان کی مدد امت مسلمہ پر فرض ہے۔
اسلام آباد سے مزید