• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دھوپ چھاؤں میں آنکھ مچولی، ہلکی بارش کا امکان

شہرِ قائد کراچی میں کہیں بادلوں کا راج ہے تو کہیں دھوپ نکلی ہوئی ہے، دھوپ چھاؤں میں آنکھ مچولی جاری ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے 18 سے 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے ۔

تازہ ترین