• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان نے اپنی پسندیدہ بالی ووڈ فلم کا نام بتادیا

معروف اداکارہ عائزہ خان نے بالی ووڈ فلم ‘ہم تمہارے ہیں صنم‘ کو اپنی پسندیدہ فلم قرار دے دیا۔

انہوں نے اس فلم کے 22 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر گردش کرتے ٹرینڈز میں حصہ لیا۔


اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ہیش ٹیگ ’22 ایئرز آف ایچ ڈی ڈی سی ایس‘ کا استعمال کیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ایشوریہ رائے بچن، سلمان خان اور سنجے لیلا بھنسالی کو بھی ٹیگ کیا۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ فلم ہم دل دے چکے صنم ہمیشہ سے اُن کی پسندیدہ فلم رہی ہے۔

تازہ ترین