وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت ہونی چاہیے، چاہتے ہیں احتساب کا عمل منطقی انجام تک پہنچے۔
میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان سی پیک کے اہم روٹ پر ہے۔
انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے گلگت بلتستان کے انفرااسٹرکچر پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ ہم نے گلگت بلتستان میں 300 ارب سے زائد کا ترقیاتی پیکیج دیا ہے، جس سے علاقے کی ترقی اور مقامی حکومت کا قیام ممکن ہوسکے گا۔
اُن کاکہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے لیے پی آئی اے نے ماضی کے مقابلے زیادہ فلائٹس کھولی ہیں، ہماری حکومت میں سیاحت کو فروغ ملا ہے۔