• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں طالب علم سے زیادتی کا ملزم مفتی عزیز الرحمان پکڑا نہ جاسکا


لاہور میں طالب علم سے زیادتی کا ملزم مفتی عزیز الرحمان اب تک قانون کی گرفت میں نہیں آسکا، گرفتاری کے لیے مختلف شہروں میں پولیس نے چھاپے مارے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نام زد ملزم عزیز الرحمان اور اس کے تینوں بیٹے روپوش ہیں، ملزمان نے ابھی تک عبوری ضمانتیں بھی نہیں کروائیں۔

پولیس نے گزشتہ روز لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں بھی چھاپا مارا تھا۔

ملزم مفتی عزیز الرحمان پر مدرسے کے طالب علم صابر شاہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکیاں بھی دی تھیں۔

کچھ روز پہلے لاہور کے مدرسے میں طالب علم سے زیادتی کی ویڈیو سامنے آنے پر مفتی عزیز الرحمان، ان کے بیٹوں اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین