• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پر تشدد فسطائیت کی انتہا ہے، شہباز شریف

لاہور(خصوصی نمائندہ)ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پر تشدد اور انہیں اجلاس میں شرکت سے روکنا فسطائیت کی انتہاہے ،انتشار اور جبر کے ہتھکنڈے غیرجمہوری، غیرپارلیمانی اور غیر سیاسی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بدقسمتی سے جمہوری احتجاج، اختلاف رائے اور تنقید کو ذاتی دشمنی بنادیا ہے ،پہلے قومی اسمبلی میں غیر جمہوری رویہ اپنایا گیا، اب یہی رویے بلوچستان اسمبلی میں نظر آرہے ہیں بلوچستان اسمبلی میں یہ انتشاراچھی چیز نہیں، ارکان اسمبلی کی عزت ووقار کی پامالی قابل مذمت ہے ،بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کے جائز مطالبات اور محرومیوں کو دور کیا جائے ،حکومت ارکان اسمبلی کی بات سنے، لاٹھی چارج، اجلاس میں شرکت سے روکنا مسئلے کا حل نہیں،دونوں اطراف تحمل اور بالغ نظری کا مظاہرے کریں۔

تازہ ترین