• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، 20 مارچ کے بعد پہلی بار 24 گھنٹوں میں 27 اموات

کورونا، 20 مارچ کے بعد پہلی بار 24 گھنٹوں میں 27 اموات 


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی ہونا شروع ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق رواں سال 21 مارچ کے بعد کورونا وائرس سے کم سے کم 27 اموات گزشتہ روز رپورٹ ہوئی ہیں، 21مارچ کو کورونا وائرس سے 20 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 991 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 27 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 282 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.14فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21ہزار 940ہو گئی ہے، جبکہ کل کورونا مریضوں کی تعداد 9لاکھ 47ہزار 218ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 35 ہزار 491 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 296 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کل 8لاکھ 89 ہزار 787 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 269 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 40 لاکھ 72 ہزار 605 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 66 ہزار 866 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 27 لاکھ 50 ہزار 760 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 44 ہزار 799 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 615 ہو چکی ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 94 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 5 ہزار 314 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 819 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کل اموات 4 ہزار 257 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 313 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کل 775 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 529 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 300 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 893 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کل 571 مریض وفات پا چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 5 ہزار 771 کورونا وائرس کے مریض سامنے ا?ئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 108 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید