• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات کی وسطی اور بالائی سندھ میں بارشوں کا اسپیل 21 اور 22 جون کو شروع ہونے کی پیشگوئی

کراچی (جنگ نیوز)محکمہ موسمیات نے وسطی اور بالائی سندھ میں بارشوں کا اسپیل 21 اور 22جون کو شروع ہونے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی وشمالی پنجاب اورسندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہونگی جبکہ اسکے مقابلے میں پاکستان کے دیگر حصوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔شہرقائد میں مون سون کے دوران ایک بارپھرمعمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔آئندہ گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔ تاہم جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پرآندھی/تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق آج اتوار کوملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔

تازہ ترین