امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن پر حکومتی قوانین ناقابل قبول ہیں۔
ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن اور حکومت مشترکہ طور پر شفاف الیکشن کا لائحہ عمل بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا عالمی مالیاتی اداروں کا ایجنڈا ہے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو دھوکا دیا، کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ نیب کو چینی، ادویات اور آٹے کے اسکینڈل پر بھی نوٹس لینا چاہیے، اپوزیشن کو دبانے کے لیے نیب کو استعمال کیا جارہا ہے۔