وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسامہ بن لادن کے حوالے سے حکومتی موقف واضح طور پر پیش نہ کرسکے۔
افغان ٹی وی کو انٹرویو کے دوران میزبان نے وزیر خارجہ سے وزیراعظم عمران خان کے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دینے سے متعلق سوال کیا۔
شاہ محمود قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، میڈیا کے چند حلقوں نے اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔
اس پر میزبان نے وزیر خارجہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ اسامہ بن لادن کو شہید سمجھتے ہیں؟
دوران انٹرویو شاہ محمود قریشی کچھ لمحے چپ رہنے کے بعد سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔