• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسلہ ٹاور سے متعلق سپریم کورٹ کا آرڈر میں نے نہیں پڑھا، سعید غنی

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور سے متعلق سپریم کورٹ کا آرڈر میں نے نہیں پڑھا۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ زمین کی غلط الاٹمنٹ کو غیرقانونی تعمیرات سے نہیں جوڑ سکتے۔

سعید غنی نے کہا کہ ہمیں دیکھنا چاہیے کہ متاثرین کا ازالہ کیسے کر سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ جب تعمیرات شروع ہو رہی ہوتی ہیں تو روکنا آسان ہوتا ہے، لیکن بد قسمتی سے نہیں روکا گیا۔

سعید غنی نے کہا کہ کوئی بھی غیر قانونی تعمیرات پیپلز پارٹی کے دور میں نہیں ہوئیں، حکومت کے لیے آسان نہیں ہوتا کہ ہزاروں تعمیر شدہ گھروں کو گِرا دے۔

انہوں نے کہا کہ غلطیاں ہوئی ہیں، کس سے ہوئی ہیں سب کو معلوم ہے۔

دوسری جانب نسلہ ٹاور کے بلڈر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست کے لیے وکلا سے مشاورت کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ وکلا کی مشاورت کے بعد نظر ثانی کی درخواست دائر کریں گے۔

تازہ ترین