اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں آباد ی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدامات سے باز رہے۔