• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے بنائےگئے الیکشن قوانین ناقابل قبول، سراج الحق

حکومت کے بنائےگئے الیکشن قوانین ناقابل قبول، سراج الحق 


فیصل آباد،لاہور (نمائندہ جنگ،نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کے الیکشن سے متعلق بنائےگئے قوانین ناقابل قبول ہیں، ابھی بجٹ پاس بھی نہیں ہو ا اور حکومت نے یوٹرن لینا شروع کردئیے ہیں، احتساب کے نام پر ڈرامہ انتقام میں بد ل چکا ہے ۔ نیب کا ادارہ ناکام ہے اور خود احتساب کے قابل ہے۔ یہ کیسا احتساب ہے جو لوگ سرکاری پارٹی میں ہیں ان کا نہیں ہوتا جبکہ اپوزیشن کو دبانے کیلئے نیب کو استعمال کیا جارہا ہے ۔ امریکہ سے ہونے والے معاہدوں کو پارلیمنٹ میں لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کے مقامی ہوٹل میں علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

تازہ ترین