• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم : اسکول کی زیر تعمیر عمارت اچانک منہدم، 5 مزدور ہلاک

بیلجیئم میں اسکول کی زیر تعمیر عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 مزدور ہلاک جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے۔

بیلجیئم کے شہر انتورپن میں اسکول کی عمارت میں تعمیراتی کام جاری تھا، اس دوران عمارت اچانک بیٹھ گئی۔

اسکول کو کورونا وبا کے بعد نئے تعلیمی سال کے آغاز پر یکم ستمبر سے کھلنا تھا جس کے لیے مزدوروں پر عمارت کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے دباؤ تھا۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے سے 5 لاشیں نکالی ہے جبکہ 9 افراد زخمی ہیں جن میں سے 3 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین