• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الحمداللّہ! ہم بہت جلد والدین بننے والے ہیں: سارہ اور فلک کا پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنادی۔

سارہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر فلک شبیر کے ہمراہ اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کیں۔


سارہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں قرآنی آیت کا ترجمہ لکھا اور ساتھ ہی مداحوں کو بڑی خوشخبری بھی دی۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’الحمداللّہ! بہت جلد ہمارے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔‘

اُنہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں اپنی دُعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔‘

دوسری جانب فلک شبیر نے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو اس بڑی خبر کی اطلاع دی۔


سارہ خان اور فلک شبیر کی پوسٹس پر مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ سارہ خان حاملہ ہیں تاہم اداکارہ کی جانب سے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

اب گزشتہ روز ہی سارہ خان اور فلک شبیر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

تازہ ترین