وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عُمر نے گلگت بلتستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس نے گلگت بلتستان نئی ویکھیا او جمیا ای نئی۔
اسد عُمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ گلگلت بلتستان میں موجود ہیں۔
وفاقی وزیر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں زمین پر اپنی پسندیدہ جگہ پر واپس آگیا ہوں۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’ہنزہ 5 براعظموں اور بیشتر مشہور سیاحتی مقامات پر مشتمل ہے اور میں نے گلگت بلتستان جیسی خوبصورتی کہیں نہیں دیکھی۔‘
اسد عُمر نے پاکستانی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو جب بھی موقع ملے، گلگت بلتستان ضرور آئیں۔‘
اسد عُمر نے گلگت کی تعریف میں پنجابی زبان میں لکھا کہ ’جس نے گلگت بلتستان نئی ویکھیا او جمیا ای نئی۔‘
وفاقی وزیر کی اس بات پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اتفاق کرتی نظر آرہی ہے۔