• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: بوشہرجوہری پلانٹ تکنیکی خرابی کے باعث بند کردیا

ایران کا واحد بوشہر جوہری پلانٹ تکنیکی خرابی کے باعث عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ بوشہر پلانٹ میں تکنیکی خرابی  پر اور وزارت توانائی کو ایک دن کا نوٹس دینے کے بعد  پلانٹ  عارضی طور پر بند کیا گیا ۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پلانٹ دوبارہ گرڈ سے جوڑا جائے گااور کچھ دنوں میں مسئلہ حل کرلیا جائے گا لیکن اس حوالے سے مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔

بوشہر پلانٹ اور اس کے ایک ہزارمیگا واٹ ری ایکٹرکو روس نے برسوں کی تاخیر کے بعد مکمل کیا اور اسے ستمبر 2013 میں باضابطہ طور پر ایران کےحوالے کیا گیا تھا۔

تازہ ترین