• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ دورہ برطانیہ کا امکان، ذرائع

وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی دعوت پر دورہ برطانیہ کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو  دورے کی دعوت  بورس جانسن نے بذریعہ فون دی، وزیراعظم کو8 جولائی کو پاکستان انگلینڈ ون ڈے میچ دیکھنے کی دعوت دی گئی۔

ذرائع کے مطابق حتمی طور پر فی الحال وزیراعظم کا دورہ برطانیہ طے نہیں ہوا، شیڈیولنگ کے بعد عمران خان کے دورہ برطانیہ کو حتمی شکل دی جا سکے گی۔

عمران خان ممکنہ دورہ برطانیہ میں دو طرفہ تعلقات ، تجارت پر بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم ممکنہ دورہ برطانیہ میں برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جس میں افغان امن عمل سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

تازہ ترین