مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اپنی پُراعتماد شخصیت اور اسٹائل کے باعث خبروں میں رہتی ہی ہیں اب مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کے ماضی کی ایک خوشگوار یاد شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔
حنا پرویز بٹ کی جانب سے مریم نواز کی والدین کے ہمراہ تصویر شیئر کی گئی۔
انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماشاءاللہ بہت ہی خوبصورت تصویر ہے۔‘
اس سے قبل مریم نواز نے بھی فادرذ ڈے کے موقع پر ماضی کی خوشگوار یادوں کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنایا تھا۔
مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’اپنے کندھوں پر بیٹھنے سے لے کر آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے تک، آپ کی چھوٹی بچی بننے سے لے کر آپ کی مددگار اور حلیف بننے تک، کھڑے ہونے سے لیکر آپ کے ساتھ چلنا سیکھنے تک، میرے لیے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔‘