پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے زیادہ انکم ٹیکس دیتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ہر وقت پرویز خٹک سے مناظرے کے لیے تیار ہیں۔
انھوں نے اسی دوران کہا کہ میں عمران خان سے زیادہ انکم ٹیکس دیتا ہوں۔
اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی زیادہ ٹیکس دیتے ہوں گے۔