• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزير اعظم نے مفتی عزیز کیس میں ذاتی دلچسپی لی، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن


ڈی آئی جی لاہور پولیس شارق جمال نے کہا ہے کہ وزيراعظم عمران خان نے مفتی عزیز الرحمان کیس میں ذاتی دلچسپی لی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی شارق جمال کا کہنا تھا کہ مفتی عزیز کیس میں ملزم کو عمر قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضابطے کے مطابق اس کیس کا بھرپور چالان عدالت میں پیش کریں گے۔

ڈی آئی جی شارق جمال کا کہنا تھا کہ 295 بی کے بارے میں قانونی رائے لےکر اسے بھی کیس میں شامل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس کیس پر آئی جی پنجاب سے رابطے میں تھے۔

شارق جمال نے مزید کہا کہ اس کیس میں اگر مزید کوئی شخص زیادتی کا نشانہ بنا ہے تو وہ پولیس سے رابطہ کرے، ویڈیو کتنی پرانی ہے یہ ماہرین ہی بتا سکتے ہیں۔

تازہ ترین