• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی اہمیت،کرینہ کپور نے فلم ’جب وی میٹ‘ کا سین شیئر کردیا

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور بھی پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پانی کی اہمیت بتانے لگیں۔ معروف پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے پچھلے دنوں ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے رکھی کاربونک مشروب کی بوتلوں کو ہٹا کر ان کی جگہ پانی کی بوتل رکھ دی تھی۔ رونالڈو کے چند سیکنڈ کے اس عمل سے کوکا کولا کمپنی کوحصص کی قیمتوں میں کمی سے 4 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔رونالڈو نے اس طرح لوگوں کو سافٹ ڈرنک کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کی تھی کہ یہ تمام ڈر نکس انسانی صحت کے لیے نہایت خطرناک ہوتی ہیں اور پانی انسانی جسم اور صحت کے لیے کتنا ضروری ہے۔ رونالڈو کے اس عمل کو پوری دنیا میں بہت سراہا گیا تھا۔حال ہی میں بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر اپنی 2007 میں ریلیز ہونے والی مقبول ترین فلم جب وی میٹ کے سین کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہاتھ میں پانی کی بوتل پکڑ کر کہہ رہی ہوتی ہیں کولا، سوڈا سب اپنی جگہ پر ہیں، پر پانی کا کام پانی ہی کرتاہے۔کرینہ نے یہی لائن اپنی انسٹا اسٹوری میں بھی لکھی اور لوگوں کو پانی کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین