• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بھانجوں کی فائرنگ سے 2 ماموں جاں بحق، ایک بھانجا بھی مارا گیا

پشاور(نمائندہ جنگ )تھانہ رحمان بابا کی حدود اچر کلے میں سابقہ دشمنی کی بنا پر ہھانجوں کی فائرنگ سے 2 مامو ں جاں بحق اور 2 ہمشیرہ سمیت شدید زخمی ہوگئے ،گولیوں کی زد میں آکر میں مقتولین کا ایک بھانجا بھی مارا گیا ۔رحمت اللہ ولد غلام صدیق سکنہ اچر نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا گزشتہ روز وہ اپنے بھائیوں شیرعلی، امین اللہ ،عثمان اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا اس دوران ان کے بھانجے ارشد، مجاہد اور عثمان پسران محمد زمان مسلح حالت میں گھر میں گھُس آئے اور ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کے دو بھائی شیرعلی اور امین اللہ متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ وہ اپنے بھائی عثمان اور ہمشیرہ باز بی بی زوجہ رحمان سمیت زخمی ہوگیا ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔

ملک بھر سے سے مزید