گوجرخان (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملکی سیاست پر عمران خان کی مکمل گرفت ہے،اپوزیشن اپنی نالائقیوں اور بیوقوفیوں کی بدولت پسپائی اختیار کر چکی ہے
ن لیگ کی کچھ قیادت سکرین سے آؤٹ ہو چکی ہے اور کچھ ہونے والی ہے،حکومت نے ڈیلیور کرنا شروع کر دیا،سیاسی پیش منظر سے لگ رہا ہے کہ اگلے پانچ سال بھی عمران خان کے ہیں
یہ درست ہے کہ حکومت ابھی تک اپنے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکی مگر لگتا ہے کہ انتخابات سے قبل ہی عمران خان اپنے ٹارگٹ حاصل کر لیں گے،سندھ میں پیپلزپارٹی ناکام ہوچکی ہے اور اس کی نامقبولیت سے پیدا ہونے والا خلا پی ٹی آئی پورا کر لے گی، اگلے انتخابات کے بعد میں سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت دیکھ رہا ہوں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی مسلم لیگ گوجرخان کے چیف آرگنائزر ملک طارق محمود اور تحصیل صدر مرزاشاہد محمود سے لال حویلی میں ملاقات کے دوران کیا،وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف برطانیہ میں چھٹیاں انجوائے کرنے کے لیے جا رہے ہیں۔