• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، عثمان کاکڑ موت کی تحقیقات کا مطالبہ، کمیٹی کی تجویز

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سینیٹ میں ارکان نے مرحوم سینیٹرعثمان خان کاکڑ کی خدمات کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے لئے بڑا کام کیا،نظریاتی سیاستداں تھے ،ہمیشہ وفاق کے لئے لڑتے رہے،سول بالادستی مشن تھا، آج پاکستانی سیاست مضبوط آواز سے محروم ہو گئی ہے ، عثمان کاکڑ کی وفات سے پاکستان میں جمہوری تحریک اور بالخصوص بلوچستان کے حقوق کی تحریک کو بڑا دھچکا لگا ہے، وہ کمزور طبقوں کی آواز ،انسانی حقوق کے بہت بڑے علمبردار اور اٹھارھویں ترمیم کے طاقتور محافظ تھے، بعض ارکان نے عثمان کاکڑ کی وفات کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ میت کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے، اس ہائوس کی کمیٹی بنائی جائے ، ایسی انکوائری ہونی چاہیے جو حقائق سامنے لائے،ان خیالات کا اظہار یوسف رضا گیلانی ،شہزاد وسیم ،اعظم تارڑ ،طاہربزنجو ،مشتاق احمد اور رضاربانی نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے ایصال ثواب اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ،قائد حزب اختلاف سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر عثمان کاکڑ ایک بڑے سیاسی رہنما اور اچھے انسان تھے ، انہوں نے اپنے صوبے اور بلوچوں کے حقوق کیلئے بڑا کام کیا، ان کی رحلت سے ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔

تازہ ترین