کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بلا ول ہاؤس کے باہر احتجاج اور پولیس کا مظاہرین پر مبینہ تشدد، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اظہار رائے کا احترام کرتی ہے، مذکورہ احتجاج اور مبینہ تشدد سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے ،کمیٹی تمام صورتحال کی انکوائری کریگی ۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کے احتجاج کے حق کا احترام کرتی ہے مگر لوگوں کو بھی احتجاج کرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ دوسروں کو تکلیف نہ ہو، اس حوالے سے میری ایس ایس پی ضلع جنوبی سے بات ہوئی ہے، انکا کہنا ہے کہ پولیس نے کوئی گرفتاری نہیں کی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے کسی پر کوئی تشدد نہیں کیا ،صرف مظاہرین کو ٹریفک بلاک کرنے سے منع کیا گیاتھا۔