• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹوں کے بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی ضروری ہوگئی، سیکرٹری ماحولیات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی سیکرٹری ماحولیات و ماحولیاتی تبدیلی عبدالصبور کاکڑ اور ڈائریکٹر جنرل ماحولیات عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیئے اینٹوں کے بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی ضروری ہے موسمیاتی تبدیلی دنیا کے لئے خطرہ بن چکا ہے حکومت ماحول دوست زگ زیگ ٹیکنا لوجی پاکستان میں لائی ہے جس سے فضا میں اٹھنے والے دھویں کو85 فیصد تک کم کرنے میں مدد ملے گی، زگ زیگ ٹیکنالوجی اپنانے کے لیئے ملک بھر میں تیزی سے کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ پرانے اینٹوں کے بھٹے فضا میں زیادہ دھواں چھوڑنے کا سبب اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کا سبب ہیں اینٹیں بنانے والے بھٹوں کی کثیر تعداد بلوچستان میں کوئٹہ کے نواح کے ساتھ اندرون صوبہ مختلف شہروں میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پشین میں بیالیس اور کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں ڈھائی سو کے قریب بھٹے چل رہے ہیں جوزگ زیگ بھٹہ پر آرہے ہیں اس پر اینٹ بھٹہ ایسوی ایشن اوراینٹ بھٹہ مالکان بھی آمادہ ہو چکے ہیں جس پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بلوچستان حکومت کی جانب سے قرضہ دیا جا ئے گا یہ ٹیکنالوجی سب سے پہلے نیپال نے متعارف کرائی جس کی کامیابی کے بعد اب بنگلہ دیش، انڈیا،پاکستان اور دوسرے ممالک نے زگ زیگ اینٹ بھٹہ ٹیکنالوجی پر کام شروع کردیا ہے۔
تازہ ترین