• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا پریکٹیشنرز بل خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر دیا ہے، نگہت اورکزئی

پشاور (لیڈی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نگہت اورکزئی نے صحافیوں اور دیگر میڈیا پریکٹیشنرز کے تحفظ کے لئے بل 2021 کو خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر دیا ہے ۔ بل کے تحت میڈیا ورکرز اور صحافیوں کو پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں تحفظ دیا گیا ہے ۔ بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے پیشہ ورانہ امور کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اس بل کے تحت صحافی اپنی خبر کے ذرائع بتانے کا پابند نہیں ہوگا ۔ اس بل کے تحت صحافیوں کے تحفظ کے لئے کمیشن قائم کیا جائے گا اور صحافیوں کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی پر سزا ہوگی۔ اس بل کے تحت صحافیوں پر حملے میں ملوث ملزمان کے کیس پر ترجیحی بنیادوں پر فیصلے کئے جائیں گے ۔ اس بل کے تحت صحافی پیشہ ورانہ امور میں روکاوٹ بننے والے عناصر اور ہراساں کرنے والوں کے خلاف کمیشن میں درخواست دیں گے اور کمیشن 30 دن کے اندر فیصلے کرنے کا پابند ہوگا ۔
تازہ ترین