مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑکی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ نے سیاسی انتقام کی ذمہ داری سنبھال لی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نے اپنے دفترکا ناجائز استعمال کیا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ایف آئی اے کا نوٹس بھجوایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہی الزامات ہیں جن کا شہبازشریف اور حمزہ شہباز دوران قید پہلے ہی جواب دے چکےہیں، جہانگیر ترین کواین آراو دینے کے بعد عوام کی توجہ ہٹانے کو شہباز شریف اور حمزہ کو ایف آئی اے بلایا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو ایف آئی اے بلایا گیا ہے، عوام کی جیب خالی ہے، اس لیے یہ بجٹ جعلی ہے کا سچ بولنے پر شہبازشریف کو ایف آئی اے بلایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں 383 ارب کے ٹیکس،منہگائی کا نیا سونامی لانے سے توجہ ہٹانے کیلئےشہبازشریف کوبلایا گیا،عمران صاحب کا پست ذہن خواتین اورمعصوم بچوں کے قاتلوں اورمجرموں کی وکالت کرتا ہے، عمران صاحب کا ذہن سیاسی انتقام میں پاگل ہوچکا ہے۔