• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگ کے سابق MPA ضمانت خارج پر عدالت سے فرار

ملتان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ نون کے سابق ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ شہری کو قتل اور زمین پر قبضہ کرنے کے مقدمہ میں ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے بھاگ گئے ۔

پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل قاسم بیلہ کے علاقہ میں زمین پر قبضے کے دوران ایک شہری ہلاک ہو گیا تھاجس کا مقدمہ سابق لیگی ایم پی اے شہزا مقبول بھٹہ کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

شہزاد مقبول بھٹہ نے واقعے کے بعد عدالت سے عبوری ضمانت کرالی تھی تاہم آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد بلوچ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر شہزاد مقبول بھٹہ ضمانت منسوخ ہونے پر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

تازہ ترین