• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی رکن طاہر صادق کی بجٹ پر کھل کر تنقید


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق خان نے بھی بجٹ پر سوالات اٹھا دیے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے طاہر صادق نے بجٹ، حکومت اور وزیراعظم عمران خان کے غیر منتخب معاونین خصوصی پر کھل کر تنقید کی۔

انہوں نے سوال کیا کہ بجٹ میں 3 ہزار ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہے، مجھے بتائیں کس طرح اسے پورا کریں گے؟

طاہر صادق نے مزید استفسار کیا کہ کیا حکومت اس خسارے کو پورا کرنے کے لیے نئے ٹیکس لگائے گی؟ یا پھر مزید قرض لیے جائیں گے؟

اُن کا کہنا کہ وزیراعظم عمران خان تو تبدیلی لانا چاہتے ہیں لیکن ان کے معاونین خصوصی کا گروپ تبدیلی نہیں چاہتا ہے۔

حکومتی رکن قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ بیوروکریسی اور کرپشن کو کنٹرول نہ کیا تو اگلا الیکشن ہم سب نہیں جیت سکیں گے۔

تازہ ترین