• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر اسکینڈل: شہباز شریف سے 1 گھنٹے میں 2 بار پوچھ گچھ


شوگر اسکینڈل میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ایک گھنٹے میں دوبارہ پوچھ گچھ کی گئی۔

شہباز شریف نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کی ٹیم کو پہلی بار آدھا گھنٹہ سوالات کے جواب دیے۔

اپوزیشن لیڈر ایف آئی اے دفتر سے واپس جانے کے لیے گاڑی میں بیٹھ گئے لیکن حکام نے چلتی گاڑی روک کر انہیں پھر واپس بلالیا۔

ایف آئی اے حکام کی 5 رکنی ٹیم نے دوسری مرتبہ پھر شہباز شریف سے تقریباً آدھے گھنٹے تک تحقیقات کیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق چند روز قبل شہباز شریف کو 20 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھجوایا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے تمام سوالات اور ان کے جوابات خفیہ رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔

بینکنگ کورٹ نے شوگر اسکینڈل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 10 جولائی تک منظور کی گئی حفاظتی ضمانتوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

بینکنگ کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ دونوں کو دس، دس لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بینکنگ کورٹ کے مطابق مچلکے جمع نہ کرانے پر ایف آئی اے کو گرفتاری کا حق ہوگا، جب بھی ایف آئی اے بُلائے تو ملزمان پیش ہونے کے پابند ہوں گے۔

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ کی وجہ سے شہباز شریف کو ایف آئی اے میں طلب کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف تمام سوالوں کے جواب دے چکے ہیں۔

تازہ ترین