• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کی گھروں سے بے دخلی کی کوشش، شیخ جراح میں پھر کشیدگی

کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی خاندانوں کے گھروں پر قبضے کی کوشش کے بعد کشیدگی پھڑ بڑھ گئی، یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے گھر خالی کروانے کی کوشش کے دوران جھڑپیں، فلسطینی شہریوں اور یہودی آبادکاروں کا ایک دوسرے پر پتھرائو اور آتش گیر مواد کا استعمال بھی کیا گیا۔ فلسطینیوں کی اپنی جائیدادوں سے بے دخلیوں کی کوششوں کے بعد شیخ جراح میں ایک بار پھر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو کہ اسرائیل کی نئی حکومت کیلئے ایک ٹیسٹ بن گیا ہے۔ اسرائیلی پولیس اور بارڈر حکام نے شیخ جراح سے 4 فلسطینی مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید