• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، اغوا کیس کے ملزمان کی اپیلیں مسترد، عمر قید برقرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے اغواء کے کیس میں سزاؤں کے خلاف تین ملزمان ہمت علی،عرض محمد اور سلیمان کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے عمر قید برقرار رکھی۔ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان پر شہری حاجی نور محمد مہر کو 2015 میں اغوا کرنے کا الزام ہےجبکہ پولیس نے مغوی کو پندرہ روز بعد مقابلے میں بازیاب کرانے کا دعویٰکیا تھا اور پولیس کے مطابق مقابلے میں عرض محمد اور سلیمان زخمی ہوئے تھے تیسرا ملزم ہمت علی نے خود کو پولیس حوالے کر دیا تھا وکیل ملزمان نے مزید کہا کہ یہ جھوٹا پولیس مقابلہ ہے۔ عدالت عظمیٰ نے استفسار کیا کہ کیا پولیس کی ملزمان کے ساتھ دشمنی تھی جس اپیل گزار کے وکیل نے کہا دونوں ملزمان کو ٹانگ میں گولی لگی ہے پولیس کے جھوٹے مقابلے ہوتے رہتے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اچھے اور برے کی ایسی صورتحال ہر جگہ ہے جسٹس قاضی امین نے ریمارکس میں کہا کہ ایک آدمی اغوا ہوا ہے وہ کہہ رہا ہے کہ ان لوگوں نے اغوا کیا ہے اور ملزمان کہہ رہے ہیں ہم نے اغواء نہیں کیا کسی اور نے انہیں اغوا کیا تھا تاہم عدالت ریکارڈ کو دیکھتی ہے اور ریکارڈ سے پولیس مقابلہ جعلی ثابت نہیں ہورہا ۔

تازہ ترین