• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 اگست کے اقدامات بھارت کشمیریوں کی رائے کیلئے ریفرنڈم کرائے، شاہ محمود

اسلام آباد( نمائندہ جنگ،اے پی پی ،صباح نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اپنے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں5 اگست2019کے غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات کے بارے میں دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کی رائے جاننے کیلئے ریفرنڈم کرائے، افغان صورتحال تشویشناک، گرے لسٹ کا تحفہ ن لیگ نے دیا ان کی لوٹ کھسوٹ آئی ایم ایف میں دھکیلنے کا باعث بنی ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر دنیا بھر کے کشمیری اس ریفرنڈم میں ان یکطرفہ اقدامات کو مسترد کریں تو بھارت کو اپنے فیصلوں پرنظر ثانی کرناہوگی۔ ماضی میں بھارتی حکومت کا حصہ بننے والے رہنمائوں سمیت تمام کشمیری ان غیرقانونی اقدامات کے خلاف متحد ہیں۔بھارت کی جانب سے جمعرات کو کانفرنس بلانے کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ سب ٹھیک نہیں ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا کہ گرے لسٹ کا تحفہ ن لیگ نے دیا ،آئی ایم ایف کے لیے پوری قوم کا مستقبل گروی نہیں رکھ سکتے، پیپلز پارٹی اور(ن)لیگ ہمیں آئی ایم ایف کی جانب دھکیلنے کے ذمہ دار ہیں،افغانستان کی داخلی صورت حال تشویشناک ہے ، افغان مصالحتی کانفرنس کے سربراہ کا نکتہ نظر سن کر میری پریشانی میں اضافہ ہوا۔۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے 60 فیصد انخلاء کے بعد بھی اگر طالبان کے ساتھ مذاکرات تعطل کا شکار رہتے ہیں تو یہ امر تشویش کا باعث ہے۔

تازہ ترین