کوئٹہ ( نمائندہ جنگ ) پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتون قومی سیاسی تحریک کے ممتاز رہنما پارٹی کے مرکزی سیکرٹری وصوبائی صدر جنوبی پشتونخواسابق سینیٹر شہید محمدعثمان خان کاکڑ کی (میت) ایک جلوس کی صورت میں کراچی سے کوئٹہ پہنچ گئی ۔ صوبے کی جمہوری سیاسی پارٹیوں نیشنل پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی ، جمعیت علمائے اسلام ، عوامی نیشنل پارٹی ،پشتونخوامیپ ودیگر رہنماؤں ، کارکنوں، علماء ، قبائلی مشرا ن اور عوام نے حب ، وندر، اوتھل ،لسبیلہ، وڈھ ، خضدار ، سوراب ، قلات ، کھڈکوچہ ، منگوچر ، مستونگ، لکپاس ٹنل او رکوئٹہ میں شہید رہنماء کی میت کے جلوس کا استقبال کیا اور عقیدت واحترام کے پھول نچاور کیے گئے ۔