• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مونٹگمری ( نیوز ڈیسک) امریکی ریاست الباما میں طوفان کے دوران ہول ناک ٹریفک حادثے میں 9 بچوں سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حادثہ طوفان سے متاثرہ بٹلر کاؤنٹی کے علاقے میں پیش آیا۔ حادثہ 65 انٹراسٹیٹ پر ہوا اور پھسلن کے باعث ایک کار الٹ گئی۔ اس کے بعد یکے بعد دیگرے 18 کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تازہ ترین