• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چار لڑکیوں اورایک رکشے والے کواغواکرلیاگیا۔ اسلام آباد سے بھی ایک لڑکی اغوا کر لی گئی۔ تھانہ صادق آبادکو ذکاء اللہ نے بتایاکہ اس کی بیٹی عمر15سال کوعلی نے اغواکرلیا ۔تھانہ نصیرآبادکو امجد علی نے بتایا کہ اس کی بیٹی (م)عمر 20 سال کو کسی نامعلوم شخص نے ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا۔تھانہ ٹیکسلاکو ضمیر اختر نے بتایا کہ اس کی بیٹی(م) بی بی کو کسی نامعلوم شخص نے ورغلا پھسلا کر اغوا کر لیا۔تھانہ صدرواہ کو عمر غنی نے بتایاکہ اس کی بیٹی (ع)عمر 14 سا ل کومہران نے اغوا کرلیا،تھانہ گوجرخان کو محمد ہارون نے بتایاکہ سائل کا بھائی ممتاز خان اپنی بیوی کواپنےرکشہ میں نادرا آفس لے کر جا رہا تھا ، نادرا آفس کے قریب نامعلوم افراد نے سائل کے بھائی کے رکشہ کو روکا اور سائل کے بھائی کو زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے ۔دریں اثناء سہالہ کے علاقے سے 21سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا گیا، وسیع اللہ نے سہالہ پولیس کو بتایا کہ محسن و دیگر دو افراد نے میری بیٹی(ع پ) جس کی عمر 21سال ہے کو اغو اکر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تازہ ترین