• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم کیخلاف کریک ڈاؤن،تمام اضلاع کا دورہ ہوگا،ایڈیشنل آئی جی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے پولیس کارکردگی کی انسپکشن کیلئے بہاولنگر کا دورہ کیا،انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کا مرحلہ وار دورہ کرکے جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کا جائزہ لیا جائے گا۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اچانک دورے کے موقع پر تھانہ مروٹ پہنچے اور ریکارڈ کی انسپکشن اور حوالات کی انسپکشن بھی کی۔اس موقع پر کیپٹن ر ظفر اقبال نے تھانہ آنیوالے شہریوں سے ملاقات کی اور انکی شکایات سنیں۔قبل ازیں کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے تھانہ مروٹ کی نئی زیر تعمیر عمارت کا بھی معائنہ کیا۔ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے امن و امان کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ بہاولنگر اپنے محل و وقوع کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ضلع ہے جہاں سرحدی علاقے کے باعث سیکورٹی کے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
ملتان سے مزید