ملتان (سٹاف رپورٹر) خسارے سے دوچار جامعہ زکریا نے آمدنی میں اضافہ کی خاطر فاصلاتی نظام تعلیم پروگرام ایک بار پھر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں ڈین ڈاکٹر شوکت ملک، ڈاکٹر عمران شریف، ڈاکٹر عبدا لرحیم ، ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر جاوید سلیانہ شامل ہیں جبکہ کمیٹی کے سربراہ خودوائس چانسلر ہونگے۔