• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا علی اور حنا نے انسٹاگرام سے سب کو اَن فالو کردیا

پاکستان شوبر انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور جوڑی اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف نے انسٹاگرام سے اچانک سب کو اَن فالو کردیا۔

آغا علی اور حنا الطاف دونوں ہی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اپنے مداحوں، دوستوں اور ساتھی اداکاروں سے سوشل میڈیا پر رابطے میں نظر آتے ہیں لیکن اب اچانک ان دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سب کو اَن فالو کردیا ہے۔

اداکار آغا علی جن کے انسٹا گرام پر 1 ملین فالوورز ہیں اور وہ اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں سے رابطےمیں رہتے تھے، اب انہوں نے سب کو اَن فالو کردیا ہے۔

دوسری جانب آغا علی کی اہلیہ اور اداکارہ حنا الطاف جن کے سوشل میڈیا پر 6 ملین فالوورز ہیں، انہوں نے بھی سب کو انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے جبکہ اس سے پہلے اداکارہ نے اپنے قریبی عزیز و اقارب، دوستوں اور کئی ساتھی اداکاروں کو فالو کیا ہوا تھا۔

تاہم دونوں ہی اداکاروں کی جانب سے ابھی تک ان کے اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی کہ ان دونوں نے اچانک انسٹاگرام پر سب کو اَن فالو کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔

تازہ ترین