• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ جمیل دو برس بعد بیٹے سے ملنے کیلئے بیتاب

کینسر سے مکمل طور پر شفایاب ہونے والی پاکستانی اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل 2 برس بعد بیٹے سے ملنے کیلئے بیتاب ہیں۔

نادیہ جمیل علاج کی غرض سے ملک سے باہر تھیں، اب وہ مکمل طور پر کینسر سے صحتیاب ہونے پر وطن واپسی کیلئے تیار ہیں۔


انہوں نے بیٹے کی جانب سے اپنے لیے لکھی گئی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ کا بیٹا ایسی پوسٹ لگائے تو یہ ضرور آپ کے دل کو پگھلا دے گی۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’2 سال کے عرصے کے بعد میں تین جولائی کو یہ ملک چھوڑ دوں گی اور 4 جولائی کو اپنے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر لاہور لینڈ کروں گی۔‘

نادیہ جمیل نے کہا کہ وہ کبھی بھی بیٹے سے اتنا زیادہ عرصہ دور نہیں رہیں ، یہ کوئی نہیں سوچ سکتا کہ یہ وقت اس کے لیے کتنا مشکل رہا ہوگا۔

 بیٹے نے والدہ کیلئے پوسٹ میں انہیں چیمپئن قرار دیتے ہوئے کینسر سے جیت کا جشن منایا گیا تھا۔

واضح رہے کہنادیہ جمیل نے گزشتہ روز  انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے کینسر کے تمام تر ٹیسٹ کلیئر ہیں اور اب وہ مکمل طور پر کینسر فری ہونے پر خوش ہیں اور اللہ کی شکرگزار ہیں۔

تازہ ترین