• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ ان کا ماننا ہے کہ ہر عورت ہی ’شیرنی‘ ہے۔ 

خیال رہے کہ ودیا بالن اپنی نئی فلم ’شیرنی‘ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ 

اس ایکشن فلم میں اداکارہ نے ایک بہادر فاریسٹ افسر کا کردار نبھایا ہے۔ 

ودیا بالن کا کہنا ہے کہ ہر عورت شیرنی ہے، ان میں کچھ تو بولڈ ہوتی ہیں، لیکن کچھ فلم کے کردار ودیا ونسینٹ کی طرح شرمیلی ہوتی ہیں، تو کیا ان کا یہ رویہ انھیں کسی سے کم تر بنادیتا ہے؟

انھوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اس رویے کی خواتین کے پاس بھی صحیح انداز میں صحیح کام کرنے کی صلاحیت ہے۔ 

تازہ ترین