• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائنل: محمد رضوان کو شاہد آفریدی یاد آنے لگے

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں پہلی بار فائنل میں پہنچنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان کسے مس کررہے ہیں؟

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان پی ایس ایل فائنل میں کس کی کمی کو شدت سے محسوس کررہے ہیں؟ انہوں نے بتادیا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم فائنل میں پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد خان آفریدی کو بہت مس کررہے ہیں۔

محمد رضوان نے مزید کہاکہ فائنل میں کارکردگی کے تسلسل کے برقرار رکھیں گے اور سب مل کر محنت کریں گے۔

اُن کا کہنا تھاکہ ایونٹ میں ہمارے کھلاڑیوں نے باؤنس بیک کیا ہے، پہلے ایسا لگ رہا تھا جیسے ہم پی ایس ایل 6 سے باہر ہوجائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید