• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ: پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو گھر والوں نے اغوا کرلیا، پولیس

اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو اس کے گھر والوں نے تحصیل کچہری کے احاطے سے مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔

ملزمان  نے لڑکی کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقدس بی بی نے ارسل رمضان نامی نوجوان سے چند روز قبل پسند کی شادی کر لی تھی، لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروادیا تھا۔

دونوں میاں بیوی مجسٹریٹ کی عدالت میں بیان دینے کیلئے تحصیل کچہری دیپالپور پہنچے جہاں لڑکی کے گھر والوں نے مقدس بی بی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا اور اس کے شوہر ارسل رمضان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے اس موقع پر پولیس اہلکاروں کو بھی دھکے دیئے، پولیس نے لڑکی کے اغوا اور لڑکے پر تشدد کا مقدمہ درج کرکے نذیر احمد، علی حسنین اور کاشف نامی 3 ملزمان  کو گرفتار کرلیا۔

قومی خبریں سے مزید