ریلوے پولیس سیالکوٹ نےگھر سے ناراض ہوکر بھاگنے والی 10 سالہ بچی کو بھاری رقم سمیت برآمد کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
ایس ایس پی ریلوے ملک عتیق نے لاہور میں میڈیا کو بتایا کہ 10 سالہ شگفتہ اعجاز گھر سے ناراض ہوئی اور 9 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی لےکر سیالکوٹ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔
کانسٹیبل نجم وقار نے بچی کو تحویل میں لےکر تھانے منتقل کیا۔ جس کے بعد پولیس نے ورثاء کو بلا کر بچی کو رقم سمیت ان کے حوالے کر دیا۔
ایس ایس پی ملک عتیق نے ریلوے پولیس سیالکوٹ کو تعریفی اسناد اور کیش انعام دینے کا اعلان کیا۔