وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق توانائی کمیٹی کا یہ اہم اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر کی پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔
اس موقع پر کابینہ کمیٹی نجی کمپنی کے ایل این جی ٹرمینل کی بندش سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق نجی کمپنی فلوٹنگ اسٹوریج ری گیسی فکیشن یونٹ کی سروس کرانا چاہتی ہے۔
ذرائع کے مطابق نجی کمپنی اس کے لیے ایل این جی ٹرمینل کی چند روز کے لیے بندش چاہتی ہے۔
ٹرمینل بندش سے پاور پلانٹس کو گیس تعطل کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کو نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبے کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کےلیے رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔