• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ انگلینڈ سے قبل لاہور میں کرکٹ ٹیم کی دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بدھ کو لاہور کے ہوٹل میں دوسری ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی۔ تمام اراکین کے خون کے نمونے بھی لئے گئے ہیں۔ پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے اراکین جمعے کی صبح نو بجے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ابوظبی روانہ ہوں گے۔ ابوظبی سے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ قومی ایئرلائنز کا وہی جہاز برمنگھم جائے گا۔ پاکستانی کھلاڑی برمنگھم سے ڈربی جائیں گے اور قرنطینہ کی مدت پوری کریں گے۔

تازہ ترین