کراچی (شکیل یامین کانگا / اسٹاف رپورٹر) پاکستان باکسنگ کے صدر جہانگیر ریاض کا جسد خاکی جمعرات24 جون کی صبح دبئی سے پاکستان پہنچے گا۔ ان کی تدفین آبائی شہر سیالکوٹ میں ہوگی۔ ان کے بھائیوں تصدق ریاض اور چوہدری زاہد بشیر نےجنگ کو بتایا کہ گرین ہل کے پلیٹ فارم سے ان کا مشن جاری رکھا جائے گا۔ دریں اثناء روس میں پاکستانی کمیونٹی کے سربراہ ڈاکٹر زاہد علی خان،آصف صدیقی، انٹرنیشنل باکسر سلیم چاند اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔